انٹرنیشنل
بھارت میں کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے ہلاک، سیرپ پر پابندی عائد

نئی دہلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق کھانسی کا شربت پینےسے بچوں کی اموات مدھیہ پردیش، راجستھان اور تامل ناڈو میں ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ کھانسی کا سیرپ پینے سے صرف مدھیہ پردیش میں 11بچے ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ کل 14 ہلاکتوں کے بعد بھارت کی متعددریاستوں میں سیرپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق کھانسی کے سیرپ میں زہریلے کیمیکل کی خطرناک مقدار پائی جانے کےبعد دواساز کمپنی کےخلاف کرمنل کیس دائر کردیاگیا ہے جب کہ ایک ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی پر ادویات میں ملاوٹ اور ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔



