انٹرنیشنل

دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور اعزاز

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا اور وہ دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی تازہ ترین بلینیئرز انڈیکس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ۔

جس کے بعد رونالڈو نے دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

40 سالہ اسٹار فٹبالر کی دولت میں اس وقت نمایاں اضافہ ہوا جب انہوں نے جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا، جس کی مالیت تقریباً 400 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق رونالڈو نے 2002 سے 2023 کے دوران صرف تنخواہ کی مد میں 550 ملین ڈالر سے زائد کمائے جبکہ Nike کے ساتھ ایک دہائی پر محیط اسپانسرشپ ڈیل سے انہیں ہر سال تقریباً 18 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker