انٹرنیشنل

حماس کو ختم نہ کیا گیا تو حکومت گرا دیں گے، اسرائیلی انتہاپسند وزیر کی نیتن یاہو کو دھمکی

اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو وہ نیتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے لیے ووٹ دیں گے۔

اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے ایک بیان میں غزہ امن معاہدے کی بھی مخالفت کردی۔

انہوں نےکہا کہ وہ ایسے کسی امن معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے جس کے نتیجے میں ان فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن پر اسرائیل نےسنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے اسرائیلی حکومت کو دھمکی دی کہ اگر حماس کا وجود برقرار رہا تو ان کی پارٹی حکومت گرا دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker