انٹرنیشنل

امریکا، مصر، ترکیہ اور قطر کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے

مصر میں منعقدہ غزہ امن سربراہی کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ثالث ممالک مصر، ترکیہ اور قطر نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

پیر کو مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مشترکہ طور پر کی۔

اجلاس میں 28 ممالک کے رہنما اور 3 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان شریک ہیں۔ غزہ سمٹ میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہیں۔

اس موقع پر غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔ امریکا اور ثالِثوں نے غزہ امن معاہدےکی جامع دستاویز پر دستخط کیے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور امیر قطر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا، آج غزہ کے عوام کے لیے تاریخی دن ہے، غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، غزہ امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دوست ملکوں کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا، غزہ امن معاہدے کے لیے سب کا شکر گزار ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس موقع پر سب خوش ہیں، ہم اس سے پہلے بھی ’ بڑے معاہدے’ کر چکے ہیں لیکن ’ اس معاملے نے تو بالکل راکٹ کی طرح اڑان بھری ہے۔ ’

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں کہ تیسری عالمی جنگ مشرقِ وسطیٰ سے شروع ہوگی مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصر پہنچے، جہاں صدر عبدالفتاح السیسی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اجلاس سے قبل صدر ٹرمپ نے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ امن منصوبے کی ایران نے بھی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “دوسرے کمرے میں دنیا کی امیرترین قومیں بیٹھی ہیں، جنہیں بھی ہم نے دعوت دی تھی وہ سب آئے ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker