انٹرنیشنل

ٹرمپ ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے خواب دیکھتے رہیں: آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے خواب دیکھتے رہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کیا امریکی صدر کو حق حاصل ہے کہ وہ دوسرے ملک کو بتائیں کہ اسے جوہری صنعت رکھنی چاہیے یا نہیں؟

ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا ٹرمپ ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے خواب دیکھتے رہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں ایرانی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ بہت اچھا ہو گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا ٹرمپ خود کو سوداگر کہتے ہیں، معاہدہ دباؤ کے تحت ہو اور نتیجہ پہلے سے طے شدہ ہو تو وہ معاہدہ نہیں بلکہ زبردستی اور دھونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker