انٹرنیشنل

چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی

بیجنگ: چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی۔

خبر ایجنسی رائٹرزکے مطابق روس کی دو بڑی تیل کی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی آئل ریفائنریز بھی روسی تیل کی درآمدات میں تیزی سے کمی لانے پر تیار ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور چین روسی تیل کے سب سے بڑےخریدار ہیں اور یوکرین جنگ کے معاملے پر روس پر دباؤ ڈالنے کےلیے دو سب سے بڑے خریداروں کا یہ اقدام روسی آمدنی پر دباؤ ڈالے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker