انٹرنیشنل
ٹرمپ شی ملاقات: امریکا کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کے ملاقات کے بعد امریکا نے چین پر عائد ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے چین پر عائد ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد چین پر ٹیرف 57 سےکم ہو کر47 فیصد ہوجائے گا۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، صدرشی سےملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع ہوجائےگی، نایاب معدنیات کے معاملات مزید رکاوٹیں نہیں ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کروں گا اور میرے دورہ چین کے بعد چینی صدر امریکا آئیں گے جب کہ ہم چینی صدر کے ساتھ یوکرین معاملے پر مل کر کام کرنے جا رہے ہیں۔



