انٹرنیشنل
تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان چینی بحریہ میں شامل

بیجنگ: چین کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان باضابطہ طور پر چینی بحریہ میں شامل کرلیا گیا۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے جنوبی صوبے ہائنان (Hainan) میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بحریہ میں شامل ہونے والے نئے جہاز فوجیان (Fujian) کا معائنہ بھی کیا۔
فوجیان میں جدید الیکٹرو میگنیٹک catapult سسٹم نصب ہے، یہ جہاز چین کے دیگر دو طیارہ بردار جہازوں لیاؤ نِنگ (Liaoning) اور شینڈونگ (Shandong) کے بعد بحری بیڑے کا حصہ بنا ہے۔
فوجیان کو جون 2022 میں لانچ کیا گیا تھا جب کہ یہ جدید طیارہ بردار جہاز اپنی پہلی سمندری آزمائش مئی 2024 میں مکمل کر چکا ہے۔



