انٹرنیشنل

اقوام متحدہ نے امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیدیا

اقوام متحدہ نے امریکاکو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دے دیا، یورپی یورنین دوسرے اور متحدہ عرب امارات تیسرے نمبر پر رہا۔

اقوام متحدہ کے ادارے یو این آفس فار کو آرڈی نیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز (UNOCHA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا نے رواں سال 3.57 بلین ڈالر امداد کے طور پر فراہم کیے جو دنیا بھر کی مجموعی امداد کا 14.9 فیصد بنتا ہے۔

یو اے ای نے رواں سال عالمی انسانی امداد کے طور پر 1.46 بلین ڈالر فراہم کیے جو اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق دنیا بھر کی مجموعی امداد کا 7.1 فیصد بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی امدادی رقم مجموعی طور پر 20.5 بلین ڈالر رہی جس میں امریکا اور یورپی یونین پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فلسطین کو سب سے زیادہ عالمی امداد کا 44 فیصد فراہم کیا گیا، سوڈان بحران کے لیے 600 ملین ڈالر جبکہ افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے بھی فوری امداد پہنچائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker