انٹرنیشنل

برقع پر پابندی کا بل مسترد ہونے کا غصہ، آسٹریلوی انتہاپسند سینیٹر کا پارلیمنٹ میں برقع پہن کر ہنگامہ

آسٹریلیا میں دائیں بازو کی انتہاپسند سینیٹر پالین ہینسن نے پارلیمنٹ میں برقع پہن کر ہنگامہ برپا کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر پالین ہینسن نے پیر کو عوامی مقامات پر برقع پر پابندی کے لیے اپنا بل مسترد کیے جانے کے بعد بطور احتجاج پارلیمنٹ کے اجلاس میں برقع پہن کر شرکت کی۔

مسلم سینیٹرز نے اس اقدام کو نسل پرستی اور اسلام دشمنی قرار دیا۔

سینیٹر محرین فاروقی نے اسے واضح نسل پرستی جبکہ فاطمہ پیمان نے اس حرکت کوشرمناک قرار دیا۔

دوسری جانب حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں دونوں نے ہینسن کے عمل کی مذمت کی۔

یاد رہے کہ ہینسن نے 2017 میں بھی اسی نوعیت کا مظاہرہ کیا تھا اور ملک بھر میں برقع پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker