انٹرنیشنل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن انعام سے نوازا گیا

لاس اینجلس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن انعام سے نوازا گیا۔

فیفا کے صدرنےعالمی سطح پرامن میں خدمات کے اعتراف میں ٹرمپ کو یہ اعزاز پیش کیا، ان کی جانب سے ورلڈ کپ ڈرا کی تقریب میں خطاب کے دوران انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت متعدد عالمی تنازعات کے حل پر اپنی کوششوں کا ذکر کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے عالمی تنازعات، بشمول پاک بھارت جنگ، روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور لاکھوں جانیں بچائی ہیں۔

انہوں نے روانڈہ اور کانگو کی جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ افراد ان جنگوں میں ہلاک ہوئے۔

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم منصوبوں پر دستخط

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اورکینیڈا کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اورمیکسیکو کے ساتھ بھی ہمارے شاندار تعلقات ہیں، انہوں نے عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے چینی سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ فیفا امن انعام ملنا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ عالمی امن اور انسانیت کے لیے کیے گئے اقدامات کی شناخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اعزاز سے عالمی سطح پرامن اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker