انٹرنیشنل

متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز کا یکساں وقت مقرر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز اور خطبےکا وقت یکساں کردیا گیا۔

اماراتی جنرل اتھارٹی آف اسلامی امور کے مطابق نیا نظام 2 جنوری 2026 سے نافذ ہوگا، تمام مساجد میں جمعہ کا خطبہ اور نماز 12 بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائےگی۔

اس سے پہلے دبئی اور ابوظبی میں جمعہ کی نماز عام طور پر 1:30 بجے جب کہ شارجہ اور شمالی امارات میں 12:30 بجے کے قریب ہوتی تھی لیکن اب پورے ملک میں ایک ہی وقت مقرر کیا گیا ہے۔

اماراتی جنرل اتھارٹی آف اسلامی امور نے نمازیوں سے درخواست کی ہےکہ وہ مقررہ وقت کی پابندی کریں اور نماز کو اس کے متعین وقت پر ادا کرنے کا اہتمام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker