انٹرنیشنل

چین کے دیو ہیکل ڈرون کیریئر ’جیو تیان‘ نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کرلی

چین کے بڑے فضائی ڈرون کیریئر جیو تیان (Jiu Tian) نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کرلی ہے جسے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ڈرون سوارم صلاحیت میں نمایاں پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ دیوہیکل ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا تاہم رپورٹ میں پرواز کی صحیح تاریخ نہیں بتائی گئی۔

ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے اس ڈرون کیرئیر کو ڈیزائن کیا ہے، شنہوا کے مطابق جیو تیان ’خودکار اور مربوط تکنیکی جدت‘ کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، جو زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، بلند پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف و لینڈنگ جیسی خصوصیات رکھتا ہے۔

چین کا ’ڈرون کیریئر‘ جو اپنے اندر 100 خودکش ڈرونز لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے

رپورٹ کے مطابق یہ پرواز چین کی بڑے ڈرون کے حوالے سے ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

جیو تیان نے گزشتہ سال نومبر میں چین کے ژوہائی ائیر شو میں پہلی بار نمائش کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق یہ ڈرون 100 تک ’لوئٹرنگ منیشنز‘ یا چھوٹے ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جن میں خودکش بغیر پائلٹ ڈرونز بھی شامل ہیں۔ یہ ڈرونز اس طیارے کے دونوں جانب نصب لانچ پوائنٹس سے چھوڑے جا سکتے ہیں، جس سے اس کی آپریشنل رینج میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ ڈرون کیریئر 8 ہارڈ پوائنٹس پر مختلف قسم کے ہتھیار یا آلات بھی اٹھا سکتا ہے اور انٹیلی جنس، سرویلنس، ریکانائسنس (ISR) اور الیکٹرانک وارفیئر جیسے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چینی فوجی تجزیہ کار اور سابق پی ایل اے انسٹرکٹر سونگ ژونگ پِنگ کے مطابق یہ صلاحیت ثابت کرتی ہے کہ یہ پلیٹ فارم حقیقی معنوں میں ’ڈرون کیریئر‘ ہے جو ایسے سوارم حملے کر سکتا ہے جن کا مؤثر دفاع کرنا دشمن کے فضائی دفاعی نظام کے لیے ناممکن ہوگا۔

شنہوا کے مطابق جیو تیان کی لمبائی 16.35 میٹر اور پروں کا پھیلاؤ 25 میٹر ہے۔ اس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 16 ٹن جبکہ پے لوڈ کپیسٹی 6 ہزارکلوگرام ہے۔ یہ ڈرون 12 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے اور اس کی فیری رینج 7 ہزار کلومیٹر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker