انٹرنیشنل

بھارت: مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریڈی کے خلاف ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ کسی عوامی عہدیدار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایسے اقدامات ناصرف خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کے ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس کے بعد نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دیا۔

انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کی تذلیل قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker