انٹرنیشنل

برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کا بنگلادیش کی حمایت میں بھارت کیخلاف مظاہرہ

برطانیہ میں سکھ کمیونٹی نے بنگلادیشی حکومت کے حق میں مظاہرہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سکھ کمیونٹی نے بنگلادیشی ہائی کمیشن کے باہرجمع ہو کر بھارت کیخلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ نوجوان طلبہ رہنما عثمان ہادی کا قتل انقلاب کا سبب بنے گا اور بھارت ٹکڑے ہوکر بکھرے گا۔

یہ بھی پڑھیں
دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے: رمیش سنگھ اروڑا
مظاہرین کا کہنا تھا مودی حکومت دنیا میں بھارت کا اصل چہرہ دکھانے والوں کے قتل میں ملوث ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بنگلادیش میں حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کرنے والی طلبہ تحریک کے ترجمان عثمان ہادی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا اور پھر عثمان ہادی کچھ روز سنگاپور میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

عثمان ہادی کے انتقال پر بنگلادیش میں بھی بھارتی ہائی کمیشن کے ہاہر ہزاروں کی تعداد میں افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker