چند سیکنڈ میں 700 کلومیٹر کی رفتار، چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

چین میں دو سیکنڈ میں ٹرین نے 700 کلومیٹر کی رفتار حاصل کر لی، تیز ترین ٹرین کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔دنیا کی تیز ترین میگنیٹک لیویٹیشن (میگ لیو)ٹرین نے محض دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی، سپیڈ اتنی تیز تھی کہ آنکھ جھپکتے ہی نظروں سے اوجھل ہو جائے۔
یہ کامیاب تجربہ چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے ماہرین نے انجام دیا، آزمائشی سفر کے دوران تقریبا ایک ہزار کلوگرام وزن رکھنے والی گاڑی کو انتہائی کم وقت میں اس غیر معمولی رفتار تک پہنچایا گیا۔
اس ٹیسٹ میں ٹرین نے رفتار حاصل کرنے کے بعد با حفاظت خود کو روک لیا، اس تجربے کے ساتھ ہی یہ دنیا کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگ لیو ٹرین بن گئی۔یہ ٹرین سپر کنڈکٹنگ میگنیٹس کی مدد سے پٹڑی سے اوپر معلق رہتی ہے، جس کی وجہ سے رگڑ بالکل ختم ہو جاتی ہے اور اس کے باعث رفتار میں غیر معمولی اضافہ ممکن ہو جاتا ہے۔



