انٹرنیشنلمقامی خبریں

افغانستان : سیلاب سے دو خاندانوں کے کم از کم 21 افراد جاں بحق

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ مغربی صوبے فرح میں منگل کو سیلاب سے دو خاندانوں کے کم از کم 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔
عبدالمتین قانع نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ مزید پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ خاندان پشتکوہ ضلع کے گاؤں کوجر میں پکنک کے لیے گئے تھے۔ قانع نے کہا کہ وہ ایک پہاڑ پر چڑھ رہے تھے جب شدید بارش اور ژالہ باری کی زد میں آ گئے۔
گزشتہ سال شمالی افغانستان میں شدید سیلاب سے 315 افراد جاں بحق اور 1600 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker