مقامی خبریں

بلوچستان؛ قومی شاہراوں پر 82 ٹریفک حادثات،142 افراد زخمی

بلوچستان کی قومی شاہراوں پر گزشتہ روز 82 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 142 افراد زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کی قومی شاہراہوں پرٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا،گزشتہ روز صوبےکی قومی شاہراہوں پر 82 ٹریفک حادثات رونما ہوئےان ٹریفک حادثات میں 142 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو کے مطابق سب سےزیادہ 38 ٹریفک حادثات این 50 پررونما ہوئے،این 25 پر 33،این 84 پر4، این 85 پر 3، این 40 پر 2 جبکہ بلوچستان کی شاہراہ این 86 اورایم 8 پر 1،1 ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کےمطابق ٹریفک حادثات تیز رفتاری،قوانین کی خلاف ورزی اورشاہراہوں کے دو رویہ نہ ہونے کے باعث پیش آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker