پاکستان

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے کو سب میرین کیبل ڈبل اے ای ون میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔

کیبل پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 کیبلز میں سے ایک ہے اور متعلقہ ٹیمیں کیبل میں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker