پاکستانتازہ ترین

بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں بھی مداخلت، وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کردیا

بشریٰ بی بی نے پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں بھی مداخلت کرتے ہوئے وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور ایڈووکیٹ کے ذریعے ملک بھر کے وکلا کی فہرست منگوا لی ہے، قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کو وکلا کے معاملات پر رپورٹ کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پر حتمی مشاورت کا پابند کر دیا ہے اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ہفتے کے پی کے وکلا عہدیداروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت بشریٰ بی بی سے کی گئی، بشریٰ بی بی نے وکلا کے تنازعات حل کیے اور بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قاضی انور ایڈووکیٹ نے وکلا قیادت کی خرابیوں اور مسائل پر بشریٰ بی بی کو بریف کیا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ سے اس معاملے پر مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کا مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker