پاکستان
لکی مروت : دہشت گردوں کا بینک کیش وین پر راکٹ لانچر سے حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

لکی مروت: دہشت گردوں کا بینک کیش وین پر راکٹ لانچر سے حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق، 2 زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نجی بینک کا کیش لے جانے والی وین پر دہشت گردوں نےراکٹ لانچروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حملہ لکی مروت کے علاقے منجی والا کے قریب کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے وین پر راکٹ لانچروں سے حملہ کیا، حملے میں وین کے ساتھ موجود ایک نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو لکی سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔



