پاکستان

سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی

سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پرسماعت کل ہوگی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ درخواستوں کی سماعت کرےگا جبکہ سماعت کیلئے خصوصی انتظامات کے گئے ہیں۔

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف 20 سے زائد درخواستوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

آئینی بنچ کمرہ عدالت نمبر دو میں بیٹھے گا جہاں داخلے کی اجازت صرف متعلقہ فریقین اور خصوصی انٹری پاس رکھنے والے صحافیوں کو ہوگی اور موبائل فون ساتھ لے جانے پر پابندی ہے۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق فریقین کی سہولت اور عدالتی امور کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker