پاکستانتازہ ترین

امریکی سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح کے وفد کا دورہ پاکستان، کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے

امریکا کا اعلیٰ سطح کا سرمایہ کاروں کا وفد دو روز کےدورے پر پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجراورٹرمپ خاندان کےقریبی بزنس پارٹنرجینٹری بیچ کررہےہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کے دورے میں سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ نئی امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے اور امریکی سرمایہ کار وفد کا دورہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ثابت ہوگا۔

امریکا نے پاکستان کیلئے بھی امداد بند کر دی،کئی اہم منصوبے روک دیے

خیال رہے کہ دنیا کے کئی ممالک کی طرح امریکی حکام نے پاکستان کیلئے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی اور کئی اہم منصوبے روک دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker