پاکستانتازہ ترین

پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا پارٹی تک محدود نہیں: وزیر دفاع

پاکستانپاک امریکا تعلقات ایک شخص یا پارٹی تک محدود نہیں: وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا ایک پارٹی تک محدود ہونے کا تاثر مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحے کی وجہ سے پاکستان میں حملوں میں شدت اور جانی نقصان زیادہ ہو رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا کھلا ہاتھ ہے، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں کے بارے میں ثبوت انہوں نے خود افغان طالبان کے حوالے کیے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت صرف پاکستان نہیں، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی ایکسپورٹ کررہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ حکومت سے پاکستانی حکومت کے رابطے ٹھیک ہیں، پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا پارٹی تک محدود نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker