پاکستانتازہ ترین

حیدرآباد بائی پاس پر وکلا کا دھرنا کئی گھنٹوں سے جاری، ٹریفک معطل ہونے سے مسافر رُل گئے

حیدرآباد: وکیل پر مقدمےکے اندراج کے خلاف حیدرآباد بائی پاس پر وکلا کا دھرنا 24 گھنٹوں سے جاری ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے وکیل کے خلاف مقدمہ کرنے پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ (حیدرآباد بائی پاس) پر دھرنا دے رکھا ہے جس سے ٹریفک روانی متاثر ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

24 گھنٹوں سے جاری دھرنے کے باعث کراچی سے ملک کے دیگر حصوں کو جانے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

دوسری جانب آج حیدرآباد بار ممبران سے اظہاریکجہتی کے لیےکراچی بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے باعث عدالتی عمل ٹھپ ہے۔

واضح رہے کہ 4 دن قبل حیدرآباد میں بھٹائی نگر پولیس نے علی رضا ایڈووکیٹ کے خلاف جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں جعلسازی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکےکار تحویل میں لےلی تھی۔

وکیل پر مقدمے کے خلاف وکلا برادری نے ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں دھرنا دیا تھا اور ان کا مطالبہ تھا کہ بھٹائی نگر تھانےکے ایس ایچ او اور ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجھار کو برطرف کرکے مقدمہ ختم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker