پاکستانتازہ ترین

سہ ملکی ٹورنامنٹ: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مارک چیمپن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مارک چیمپن کا کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا پاکستان کی جانب سے بابراعظم آج فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کریں گے، یہ سیریز چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے اہم ہے۔

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم،کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker