پاکستانتازہ ترین

انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری 3گاڑیاں ساتھ لے گئے، واپس کرنے سے انکار

انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری امیر قادری 3گاڑیاں ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے امیر قادری سے گاڑیاں واپس کرنے کے حوالے سے کئی بار رابطہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے گاڑیاں واپس دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق سیکرٹری بورڈ کو اس حوالے سے خط بھی لکھا گیا لیکن انہوں نے گاڑیاں بورڈ کو واپس نہیں کیں۔

ذرائع کے مطابق امیر قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک دورے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور انہوں نے بیرون ملک دورے کے اخراجات بھی واپس نہیں کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker