پاکستان

کراچی کا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر کے ہوٹل میں دم گھٹنے سے جاں بحق

آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے کراچی کا نوبیاہتا جو ڑا جاں بحق ہوگیا۔

اہلخانہ کے مطابق طحہٰ اور دعا زہرہ کی شادی 4 فروری کو ہوئی تھی، دونوں 11 فروری کو کراچی سے آزادکشمیر روانہ ہوئے، 14 فروری کی رات 9 بجے طحہٰ سے آخری بار بات ہوئی تھی۔

دونوں نے ہفتے کی صبح آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا، جاں بحق طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا جبکہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔

اہلخانہ کے مطابق ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے، جاں بحق میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker