پاکستانتازہ ترین

پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب بھر کی 43 جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے حتمی پلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کیلئے پیش کردیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ تمام جیلوں کا ابتدائی سروے مکمل کر لیا ہے، سروے کے دوران جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے، تمام جیلوں کو 4 ارب 35 کروڑ کی لاگت سے شمسی توانائی پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرین انرجی کے مجوزہ حل پر مرحلہ وار عملدرآمد سے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد کمی آئے گی، منصوبے کیلئے جاری مالی سال کے دوران 2 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker