پاکستانتازہ ترین

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے فائنل میں پاکستانی حکام کی عدم موجودگی پر بورڈ کے سوال کا تاحال جواب نہ دیا

لاہور: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی آفیشل کے نہ ہونے پر پی سی بی کے سوال کا تاحال کوئی جواب نہ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے سوال کیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی ٹرافی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کیوں نہیں تھی؟ جب کہ پی سی بی کے سی ای او اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹرسمیر احمد دبئی میں موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی کی یادہانی کے باوجود اب تک کوئی جواب نہ دیا۔

پاکستان نے ایونٹ کے فائنل میں نمائندگی نہ دیے جانے پر احتجاج کیا تھا بلکہ اس سے پہلے ایونٹ کے دوران آئی سی سی کی جانب سے ہونے والی بد انتظامیوں کی نشاندہی بھی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker