پاکستانتازہ ترین

بزدار دور حکومت میں 3907 ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں 3907ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے ۔

سی ای او ڈسٹرکٹ اتھارٹی مظفر گڑھ نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود 3907ملین روپے کا بجٹ منظور کرایا۔

بتایا گیا ہے کہ آڈٹ ڈپارٹمنٹ نے سی ای او اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ 2021-22کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے بجٹ کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔

دستاویزات کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مدت ملازمت 2018 میں ختم ہو گئی لیکن مد ت ملازمت ختم ہونے کے باوجود مالی سال2021 کا بجٹ منظور کرایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker