پاکستانتازہ ترین

ارسا کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیرات کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران درخواست گزارکسان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ارسا میں سندھ سے رکن کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث اس کی تشکیل اور تمام فیصلے غیر قانونی ہیں، اس پر عدالت نے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی

دوسری جانب عدالت نے ارسا میں سندھ کے رکن کی تعیناتی نہ ہونے پر سیکرٹری وزارت پانی وآبی ذخائر اور وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں افسران کو 7 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں درخواست گزار کے وکیل اور پی پی رہنما ضمیر گھمرو نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد اب کینالزکی تعمیرنہیں ہوسکے گی۔

یاد رہے کہ ارسا نے 25 جنوری کو چولستان اور تھل کینال کی تعمیر کے لیے پانی کی فراہمی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker