پاکستانتازہ ترین

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے جج کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر کے نام کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے جج کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقرنجفی کے نام کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے کئی ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقرنجفی کے نام کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایاکہ جسٹس باقرنجفی کو سپریم کورٹ کاجج بنانے کی منظوری اکثریتی رائے سے ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان بیرسٹرگوہر اورعلی ظفر نےبھی جسٹس باقرنجفی کے حق میں ووٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان اورجسٹس باقرنجفی کےخلاف کمیشن کی مخالفانہ رائے متفقہ طورپرحذف کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker