پاکستان

پاکستان ٹیکنالوجی کا بڑا مرکز بننے جا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ڈی ایف ڈی آئی) کانفرنس میں آئی ٹی شعبے میں 70 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے وعدوں کی روشنی میں پاکستان کو ٹیکنالوجی کا بڑا مرکز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریباً 45 ممالک کے مندوبین نے پاکستان میں پہلی بار منعقد ہونے والی ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔

اس تقریب میں 75 سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاروں اور 50 سے زیادہ عالمی کمپنیوں کے سی ای اوز نے شرکت کی، اگرچہ ڈیجیٹل شعبے کو طویل عرصے سے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے لیے ایک کلیدی شعبہ تسلیم کیا جاتا رہا ہے، تاہم پاکستان خاطر خواہ ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کو راغب کرنے میں ناکام رہا ہے۔

آج ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مستقبل کا انتظار نہیں کر رہا بلکہ اسے تشکیل دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker