پاکستان

حکومت کا نئے مالی سال کے لیے 1000 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-2026 کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سے قبل وزارت خزانہ نے پی ایس ڈی پی کے لیے 921 ارب روپے رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 1000 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کے تحت اپنی تجاویز تیار کریں۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کا نظرثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100 ارب روپے ہے، تاہم آئندہ سال بجٹ میں کمی کے تناظر میں ترجیحی منصوبے تجویز کرنے پر زور دیا گیا ۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ وزارتیں صرف ان منصوبوں پر توجہ مرکوز کریں جو نہایت اہم اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہوں۔نئےبجٹ میں وفاقی وزارتوں کی مانگ 3000 ارب روپے ہے، وزارتِ منصوبہ بندی کی کم از کم مانگ 1600 ارب روپے ہے۔

احسن اقبال نے دیامر بھاشا ڈیم کو ملک کیلئے انتہائی اہم منصوبہ قرار دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker