پاکستان

خیبرپختونخوا کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

خیبرپختونخوا نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا، صوبائی بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی کا خصوصی بجٹ اجلاس 13 جون کو دن 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون و خزانہ آفتاب عالم خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کریں گے، صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم تقریباً 2070 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

صوبائی حکومت نے گزشتہ سال کی طرح نئے مالی سال میں بھی بجٹ سرپلس ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker