پاکستان

کرم میں چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ، دو جوان شہید، 7 زخمی

کرم کے علاقے حسن میلہ میں فورسز کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، واقعے میں دو جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملحقہ کُرم لقمان خیل تنگی کے علاقے حسین میلہ میں فورسزکی پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، واقعے میں دو جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

حملہ آوروں کیخلاف مقامی قبائل نے لشکر کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، مسلح دہشت گرد نے قبائلی لشکر کے سامنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ طالبان کو حملوں کیلئے اسلحہ فراہم کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ علاقے کے قبائل نے امن معاہدے کے بعد اپنے بھاری ہتھیار حکومت کے پاس جمع کرادیے تھے۔ رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں دفاع وطن کیلئے قبائل کو سرکاری طور پر اسلحہ فراہم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker