پاکستان

کے پی کے پولیس کے لئے اچھی خبر

پشاور: خیبرپختونخوا  حکومت نے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی تنخواہوں کو پنجاب پولیس کے برابر لانےکی تجویز بجٹ میں شامل ہے۔

پولیس کےگریڈ ایک سے 16 تک کے اہکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کی جائیں گی۔گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اسپیشل الاؤنس میں اضافےکی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق  قبائلی اضلاع میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بجٹ میں 16 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقارحمید نے جیونیوز سے بات چیت میں کہا کہ حکومت کا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے۔

آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے سے پولیس کا مورال مزید بلند ہوگا، فنڈز کی فراہمی سے قبائلی اضلاع میں پولیس کو مضبوط کیا جائےگا اور جدید اسلحہ خریدا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker