پاکستان

پنجاب میں الیکٹرک بسوں کیلئے2000 چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا فیصلہ

ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دو ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں الیکٹرک بسوں کیلئے2000 چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پرصوبہ بھرمیں ابتدائی طورپر 6 سو الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنرزکا ویڈیو لنک کےذریعے اجلاس ہوا،اجلاس میں چیف سیکرٹری نےتمام ڈپٹی کمشنرزکوچارجنگ اسٹیشنزاوربس ڈپو کیلئےموزوں جگہ کی نشاندہی کی ہدایت کردی گئی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے تھا کہ منصوبے کے ذریعےشہری عالمی معیار کی سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker