پاکستان

سوات کے شاہی باغ کی جھیل میں کشتی الٹ گئی، 9 افراد جاں بحق

سوات کے سیاحتی علاقے اتروڑ شاہی باغ کی جھیل میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ دو کو بچا لیا گیا۔
ملاح نے کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کو سوار کیا تھا، جس کے باعث کشتی توازن بگڑنے سے الٹ گئی۔ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق شیر گڑھ سے ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے جھیل میں کشتی رانی پر عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں حفاظتی جیکٹس موجود نہیں تھیں جبکہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker