پاکستان

ڈی آئی خان میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹانک نوید ظفر دو اہلکاروں سمیت لاپتہ

ڈی آئی خان میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹانک نوید ظفر دو اہلکاروں سمیت لاپتہ ہو گئے۔ نوید ظفر آفس جاتے ہوئے لاپتا ہوئے۔

ڈی آئی خان میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹانک نوید ظفر دو سرکاری اہلکاروں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نوید ظفر صبح کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنے دفتر ٹانک جا رہے تھے، تاہم وہ دفتر نہیں پہنچے اور صبح سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق نوید ظفر کے ہمراہ دو دیگر اہلکار بھی موجود تھے، جو اُن کے ساتھ ہی لاپتہ ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد اہلِ خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔

تاحال واقعے کی نوعیت واضح نہیں ہو سکی کہ آیا یہ اغواء ہے یا کوئی اور معاملہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker