انٹرنیشنلپاکستان

بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام،ایس سی او کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایس سی او کےمشترکہ اعلامیےمیں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ  بدامنی پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کےوزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کےدارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا،تاہم اجلاس کے اختتام پرجاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سیخ پا ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کےمطابق راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی ناراضی کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہےکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے ایس سی او کے مشترکہ  اعلامیےمیں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام لگایا گیا،جس سے بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

اجلاس میں چین، روس، پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، قازقستان، کرغزستان اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker