پاکستان

پاکستان عالمی سطح پرابھرتی معیشتوں میں سرفہرست،بلوم برگ

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کو عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معشتوں میں سرفہرست قرار دیدیا ہے اور کہاہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے میں واضح کمی ہوئی ہے ۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی  گئی ہے ، ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ گیا ہے ، ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، معاشی استحکام اور اصلاحات  اور  عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے کریڈٹ آؤٹ لُک میں بہتری سے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان نے ایک سال میں 1100 بیسس پوائنٹ کی بہتری دکھائی، دیگر کئی ابھرتی معیشتوں میں بھی ڈیفالٹ کے رسک میں کمی دیکھی گئی، ارجنٹائن میں منفی 7، تیونس منفی 4 اور نائیجریا کی منفی 5 فیصد کمی ہوئی، ترکیہ،ایکواڈور، مصر اور گیبین بدستور ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار ممالک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker