پاکستان

گوجرانوالہ: ایمن آباد میں مبینہ طور پر زہریلا کھانے سے جابحق 2 بہنوں کا بھائی بھی چل بسا

گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانے سے جاں بحق دو بہنوں کا بھائی بھی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی 

گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کےعلاقے ایمن آباد میں سالگرہ کی تقریب ماتم میں تبدیل،مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سےگزشتہ روز جاں بحق ہونیوالی سات سال کی نور فاطمہ اور چارسال کی جنت کا بڑا بھائی آٹھ سال کا حیدربھی دم توڑ گیا۔

انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان نے اتوار اور سوموار کی درمیانی رات بیٹی کی سالگرہ پر مقامی فوڈ پوائنٹس سے کھانا اور کیک منگوایا تھا،جسے کھانے کےکچھ گھنٹے بعد نوید پہلوان اور بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی تو انہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں  پہلے نوید پہلوان کی بیٹی نور فاطمہ پھر جنت اور اب بیٹا حیدر بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔

ایمن آباد پولیس نےپانچ فوڈ پوائنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ رات تمام فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker