پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کے مسلح افواج کے سربراہان کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشانِ حیدر، کی 26 ویں برسی کے موقع پر پُر خلوص خراجِ عقیدت پیش

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشانِ حیدر، کی 26 ویں برسی کے موقع پر پُر خلوص خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

1999 کی کارگل جنگ کے دوران، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے بے مثال جرأت اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے ہمیشہ ایک روشن مثال اور تحریک کا ذریعہ رہیں گے۔

مشکل ترین حالات میں اُن کی شجاعانہ کارروائیاں پاک فوج کی عظیم روایات کی عکاس ہیں۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے غیر معمولی قیادت اور بے نظیر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک کی خودمختاری کے دفاع میں اپنی جان قربان کی۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی ایثار و وفا کے اُس جذبے کی نمائندگی کرتی ہے جو ہمارے قومی کردار کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker