پاکستان

اسلام آباد: نالہ کورنگ میں موٹر سائیکل سوار پانی کے ریلے میں بہہ گیا

اسلام آباد: نالہ کورنگ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے موٹر سائیکل سوار پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔

ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نالے پر بنائے گئے پُل سے لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزار رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے جب کہ  نالہ کورنگ کے کنارے کچے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ نالہ کورنگ کے قریب رہنے  والوں کو نالے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker