پاکستان

صدر کی تبدیلی یا صحت سے متعلق باتیں صرف افواہیں ہیں: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی صدرمملکت کی تبدیلی  یا ان کی صحت سے متعلق باتوں کو افواہ قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے مطابق آج اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس کے 9 مقدمات میں بری کردیا۔

ایف آئی اے نے ٹڈاپ میگا کرپشن کے 26 مقدمات درج کیے تھے جن میں سے 9 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کاحصہ نہ بننے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کیا تھا اور سی ای سی چاہے تو فیصلہ واپس لے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری  کی تبدیلی یا ان کی صحت سے متعلق باتین صرف افواہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker