پاکستان

پاک نیوی کے 13 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 11 کو تمغہ امتیاز ملٹری کے اعزازات تفویض

پاکستان نیوی کے زیر اہتمام راولپنڈی میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک نیوی کے 13 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کو اعزازات تفویض کرنے کی تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران موجود تھے جبکہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 13 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازاگیا، 183 ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرزکو تمغہ خدمت ملٹری تفویض کیے گئے۔

60 آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرزاور سویلینزکو ستائشی اسناد بھی دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker