پاکستانKhyber Pakhtunkhwa

سانحہ سوات: 384 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ پشاورہائیکورٹ میں جمع

پشاور  ہائیکورٹ میں سانحہ سوات سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرادی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات کی تحقیقات اور دریاؤں کو محفوظ بنانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران  384 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ  عدالت میں جمع کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے 10 افسران اور ذمے دار افراد کے بیانات قلمبند کیے اور واقعےکی تحقیقات کیلئے محکموں کے افسران کو الگ الگ تفتیش کیلئےبلایا گیا۔

 

 رپورٹ میں   واقعےکےبعد حکومتی اقدامات اور معطل افسران کی تفصیلات،  سیلاب  سے  پہلے اوربعد میں کی گئی تیاریوں کی تفصیلات، سانحہ سوات سے قبل کیےگئے اقدامات اور نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ سوات کے3 دن بعد وزیراعلیٰ نے تجاوزات کےخلاف آپریشن کی ہدایت کی۔

رپورٹ میں  بارش کی پیشگوئی، دفعہ 144 کے نفاذ کے اعلامیے  اور مون سون بارشوں سے متعلق پیشگی آگاہی پیغامات کےثبوت بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker