پاکستان

ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی جانچیں گے ، اچھے نتائج نہ دینے پر کارروائی ہو گی ، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر وزارت کا ہر دو ماہ بعد جائزہ لے کر ان کی کارکردگی جانچیں گے ، کسی وزارت کی کارردگی خراب ہوئی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھے نتائج کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو سراہا جائے گا ، جہاں پر خرابیاں ہیں انہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ معیار پر پورا اترنے والے ہمارے سروں کا تاج ہیں ، این ڈی ایم اے ایک جاندار ادارہ بن چکا ہے، حالیہ بارشوں سے متعلق این ڈی ایم اے حکام سے میٹنگ کی ، سوات واقعہ انتہائی دلخراش حادثہ تھا۔ آئندہ موثر اقدامات کیلئے سانحہ سوات سے سیکھنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح پر جانا معیشت کی بہتری کی عکاسی ہے ، معیشت کی بہتری کیلئے مل کر کاوشیں کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker